International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی

Wednesday, August 6, 2008

زرداری اور نواز شریف کے درمیان ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کا مولانا فضل الرحمان اور اسفندیار ولی سے رابطہ

اسلام آباد ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے قائد میاں نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے منگل کو دوران ملاقات اتحادی جماعتوں کے سربراہوں مولانا فضل الرحمان اور اسفندیار ولی خان سے رابطے کیے ۔ اور دونوں جماعتوں کے درمیان طے شدہ امور کے حوالے سے اعتماد میں لیا گیا ۔ ان رابطوں کے دوران ان معاملات پر تفصیلی بات چیت کے لیے مذاکراتی ٹیم کی تشکیل پر اتفاق ہو ا تھا ۔ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد کے قائدین نے جمعیت علماء اسلام (ف ) اور عوامی پارٹی کے سربراہوں سے زرداری ہاؤس سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔ صدر کے مواخذے اور ججز کی بحالی کے حوالے سے ممکنہ لائحہ عمل کے بارے میں بات چیت کی اور اس ضمن میں دونوں بڑی جماعتوں کے درمیان طے پانے والے نکات سے بھی انہیں آگاہ کیا گیا ۔ ان رابطوں کے دوران اسفندیار ولی خان کراچی میں موجود تھے جبکہ مولانا فضل الرحمان دورہ برطانیہ کے بعد اسلام آباد پہنچنے پر اپنے آبائی شہر ڈیرہ اسماعیل خان کے لئے روانہ ہو چکے تھے جس پر ان سے ابتدائی بات چیت کی گئی ہے ۔

No comments: