International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی

Monday, August 4, 2008

حکمران اتحاد کا اپوزیشن ریکوزیشن بلائے جانے والے سینٹ کے اجلاس کے ایجنڈے کاڈٹ کر مقابلہ کرنے کا عزم

اسلام آباد ۔ حکمران اتحاد نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلائے جانے والے سینٹ کے اجلاس کے ایجنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے جبکہ وزیر اعظم سے کہا گیا ہے کہ اپنے دورہ امریکہ کے حوالے سے سینٹ کو آگاہ کریں ۔ پیر کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں سینٹ میں حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کا اجلاس ہوا ۔ جس کی صدارت سینٹ میں قائد ایوان سینیٹر رضا ربانی نے کی ۔ اجلاس کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ حکمران اتحاد اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ریکوزیشن پر بلائے جانے والے سینٹ کے اجلاس کے ایجنڈے کا ڈٹ کر بھر پور طریقے سے مقابلہ کرے گا اور ہر ملکی ایشو پر اپوزیشن کی پارلیمانی جماعتوں کے سوالوں کے جوابات دیئے جائیں گے اور اپوزیشن کو مطمئن کیا جائے گا ۔ حکمران پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں حکمران اتحاد مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے اور ایسے خدشات کو ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے جس سے حکمران اتحاد کے حوالے سے شکوک پیدا ہو رہے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو کہا گیا ہے کہ اگر اپوزیشن مطالبہ کرے تو وہ اپنے دورہ امریکہ کے حوالے سے سینٹ کے ارکان کو آگاہ کریں اور انہیں اعتماد میں لیں ۔ اجلاس میں اس بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیر دفاع ، خارجہ ، خوراک وزارعت داخلہ اپنی اپنی وزارتوں سے متعلق پوچھے جانے والے سوالوں کے خود آکر جواب دیں ۔ اجلاس میں حکمران اتحاد نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ اجلاس کے دوران کورم کی نشاندہی کی جائے گی مگر اجلاس کو ختم نہیں کرنے دیا جائے گا بلکہ اس کو جاری رکھا جائے گا ۔

No comments: