International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی

Monday, August 4, 2008

کوہاٹ میں پولیس موبائل پر فائرنگ ، کانسٹیبل جاں بحق ، ٢ شدید زخمی

کوہاٹ ، کوہاٹ شہر میں پولیس موبائل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک کانسٹیبل جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کوہاٹ میں ائر پورٹ کی حفاظت کے لیے جھنڈی اسٹیشن بائی پاس روڈ پر پولیس تھانہ سٹی کی موبائل وین معمول کے گشت پر تھی کہ سڑک کے کنارے واقع باغات میں سے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وین میں سوار کانسٹیبل شفیع موقع پر جاں بحق جب کے انچارچ ہیڈ کانسٹیبل امان گل اور خان محمد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر لیاقت میموریل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پولیس نے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے

No comments: