کراچی۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3.13فیصد کمی ہوئی اور انڈیکس کا انقطاع گزشتہ 23 ماہ کی کم ترین سطح پر ہوا۔ماہرین کی جانب سے ملک حالات پر سرمایہ کاروں کی بے یقینی انڈیکس میں گراوٹ کی کلیدی وجوہات قرار دی گئی ہے۔اسماعیل اقبال سیکیورٹیز میں ایم ڈی اسد اقبال کے مطابق ملکی اور بین الاقوامی سیاست اور مجموعی معاشی صورتحال مستقبل مارکیٹ کی سمت کا تعین کریگی۔پیر کو کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3.13 فیصد یا 318.21 پوائنٹس کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس کا انقطاع 9853.18 پوائنٹس پر ہوا۔اس طرح مارکیٹ میں 10 ہزار پوائنٹس کی پہلی نفسیاتی سطح بھی گرگئی اور کاروباری حجم 1کروڑ31لاکھ حصص سے زائد رہا دوسری جانب 278 سرگرم کمپنیوں میں سے 46 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 222کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 10 کمپنیوںکے حصص بغیر کسی تبدیلی کے بند ہوئے علاوہ ازیں فری فلوٹ کے ایس ای 30 انڈیکس میں بھی 473.72 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 10974.14 پوائنٹس پر بند ہوا۔عارف حبیب بروکریج میں ڈیلرز ڈائیریکٹر ساجد بھانجی کے مطابق سرمایہ کاروں کا اعتماد انتہائی کم ترین سطح پر ہے اور منظر نامہ بھی انتہائی دھندلا ہے جس کے باعث فروخت کے دباؤ کا سامنا ہے۔مارکیٹ میں پیر کو نمایاں کمپنیوں میں این آئی بی بنک 1کروڑ41لاکھ28ہزار500 حصص کے کاروبار کے ساتھ والیو لیڈر رہا جس کے حصص 0.02 روپے کی کمی سے 8روپے96پیسے رہے دیگر نمایاں کمپنیوں میں ڈی جی خان سیمنٹ کے حصص 2روپے57پیسے کی کمی سے 48روپے96پیسے، زیل پاک کے حصص 13پیسوں کی کمی 1روپے57پیسے، نیشنل بنک آف پاکستان کے حصص 5روپے68پیسے کی کمی سے 108روپے8پیسے، عارف حبیب سیکیورٹیز کے حصص 6روپے34پیسے کی کمی سے 120روپے65پیسے، نشاط ملز کے حصص 3روپے4پیسے کی کمی سے 57روپے76پیسے اور او جی ڈی سی ایل کے حصص 4روپے64پیسے کی کمی سے 104روپے90پیسے ریکارڈ ہوئے۔
International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment