واشنگٹن ۔ امریکہ میں ایک رپورٹ کے مطابق ایڈز کی بیماری کا شکار ہونے والے لوگوں کی تعداد سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہے ۔تازہ اعدادوشمار ایڈز کے نئے مریضوں کے سامنے آنے سے حاصل ہوئے ہیں۔امریکہ میں قائم بیماریوں پر قابو پانے اور ان سے بچاؤ کے ادارے ’سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن‘ کے مطابق چھپن ہزار لوگ ہر سال ایچ آئی وی کا شکار ہوتے ہیں جو سابقہ اندازوں سیچالیس فیصد زیادہ ہے۔ امریکن فاونڈیشن فار ایڈز رسرچ کے ایک ترجمان کے مطابق ان اعداوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی حکومت اس وبا کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کر رہی۔ کچھ غیر سرکاری تنظیموں کے لیے کام کرنے والے کارکنوں کا خیال ہے کہ بہت سے لوگ بدنامی سے بچنے کے لیے اس کا ٹیسٹ ہی نہیں کرواتے۔اس سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر کیون فینٹن کا کہنا ہے کہ پندرہ سند اٹھارہ ہزار امریکی شہر ہر سال ایڈر کے مرض میں مبتلا ہو کر ہلاک ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ وبا جاری ہے اور اس میں ہم جنس پرست، عورتوں اور مردوں دونوں سے جنسی فعل کرنے والے اور سیاہ فام مرد اور عورتیں اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔ امریکی میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والے اعدادوشمار سے ثابت ہوتا ہے کہ سیاہ فام امریکیوں کا اس مرض میں مبتلا ہونے کا سفید فام امریکیوں سے سات گنا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔ ایچ آئی وی کا شکار پچیس فیصد لوگوں کو یہ علم ہی نہیں ہے کہ وہ اس بیماری میں مبتلا ہو چکے ہیں
International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی
Sunday, August 3, 2008
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment