International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی

Sunday, August 3, 2008

بیجنگ اولمپک گیمز کی تیاریاں مکمل

افتتاحی تقریب کو یادگار بنانے کے لیے چین پوری طاقت لگانے کے لیے تیارچین نے تقریب کے دوران زبردست آتش بازی اور اپنی ہزاروں سال پرانی تہذیب کے مظاہرہ کا منصوبہ بنایا ہے
بیجنگ ۔ آئندہ جمعہ دنیا بھر کے چار ارب سے زیادہ لوگوں کی نظریں بیجنگ کے نئے انوکھے، اسٹیڈیم میں ہونے والی اولمپک کھیلوں کی افتتاحی تقریب پر ہوں گی تو چین اسے کھیل کی تاریخ کا سب سے یادگار پل بنانے کے لیے اپنی پوری طاقت استعمال کرنے کے لیے تیار کھڑا نظر آئے گا۔ آخر ہو بھی کیوں نہ چین کے لیے یہ خود کو بین الاقوامی افق پر ایک بڑی طاقت کے طورپر پیش کرنے کا ایک زبردست موقع ہے اور ایک قوم کی حیثیت سے چین کے مزاج کو پہچاننے والے جانتے ہیں کہ وہ اس موقع کا پورا فائدہ اٹھائے گا۔ چین اولمپک کھیلوں کے انعقاد کے بہانے یہ جتانے کی کوشش کر رہا ہے کہ وہ اب کم ترقی یافتہ ملک نہیں رہا اور وہ تاریخ کا سب سے مہنگا کھیل منعقد کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔ بارودایجاد کرنے والے چین نے افتتاحی تقریب کے دوران زبردست آتش بازی اور اپنی ہزاروں سال پرانی تہذیب کے مظاہرہ کا منصوبہ بنایا ہے ۔ ساڑھے تین گھنٹہ تک چلنے والی اس تقریب میں دس ہزار سے زیادہ فنکار دنیا کے کچھ بہترین ہدایت کاروں کی رہنمائی میں لے اورتال پر جھومتے نظر آئیں گے۔ اگر چہ اولمپک افتتاحی تقریب کی نوعیت کے بارے میں قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے مگر کچھ دن پہلے جنوبی کوریئی ٹی وی چینل نے تقریب کی ڈریس ربہرسل کا کچھ حصہ چوری چھپے ریکارڈ کر کے پردہ راز کے اندر چھانکنے میں کامیابی حاصل کر لی تھی ۔ انٹرنیٹ پر ڈالی گئی اس ویڈیو فومیج میں کچھ فنکار ٹریک پر تیرتے ہوئے نظر آئے تو کچھ فنکار چین کے روایتی فن کنگ فو کا مظاہرہ کرتے دکھائی دیں گ۔ بہرحال ایک عام آدمی کو تو پرندہ کے گھونسلے کی شکل والے برڈس ٹیسٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی شاندار تقریب کو اپنی ٹی وی اسکرین پر دیکھنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔ اس تقریب کی تیاری سے وابستہ ملٹی میڈیا ماہرین ویس پیپسن نے زارداری اور اسرار کے پردوں کو برقرار رکھتے ہوئے بس اتنا کہا ، یہ افتتاحی تقریب تو واقعی بے حد شاندار ہو گی۔ اسکے ذریعہ چین سازی دنیا کو بتانا چاہتا ہے کہ وہ کیا کچھ کر سکتا ہے مجھے لگتا ہے کہ یہ اپنی طرح کا اب تک کا بہترین شو ہو گا اگر واقعی ایساہوتا ہے تو چار سال پہلے ہوئے ایتھنز اولمپک کی افتتاحی تقریب بھی جس کی بڑی تعریف ہوئی تھی، پھیکی پڑ جائے گی، لیکن بیجنگ کو سب سے بہترین کھیل کے انعقاد کا کریڈٹ دلانے کے لیے چین نے پانی کی طرح پیسہ بہایا ہے۔ میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق صرف افتتاحی اور اختتامی تقریبات پر دس ہزار کروڈ ڈالر خرچ ہونے کاامکان ہے ۔ واضح رہے کہ افتتاحی تقریب 8 اگست 2008 ء کو رات 8بجکر 8 منٹ پر شروع ہو گی۔

No comments: