International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی

Sunday, August 3, 2008

امریکہ میں بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ، کئی اداروں میں ملازمتوں میں کٹوتی

واشنگٹن ۔ امریکہ میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس سال جولائی میں بے روزگاری کی شرح میں 5.1 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ چار سال میں سب سے زیادہ ہے ۔ تجارتی اداروں نے اپنے عملے میں تخفیف مسلسل ساتویں مہینے میں بھی جاری رکھی لیکن یہ کمی توقع سے کم رہی ۔ امریکی ادارے برائے محنت کے مطابق معیشت کو 51000 نوکریوں کا نقصان ہوا ہے جو کہ جون کے مہینے کے اعداد و شمار کے مساوی ہے ۔ جس میں بے روزگاری کی شرح 5.5 فیصد رہی تھی ۔ اقتصادی ماہرین کو توقع تھی کہ 75000 کے قریب نوکریاں کم ہو جائیں گی لیکن اس کے باوجود جولائی کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ معیشت کمزور ہے ۔ بڑھتی ہوئی تیل ‘ اشیاء خور د و نوش کی قیمتوں اور کساد بازاری کی وجہ سے امریکی تجارتی ادارے اپنے عملے میں اضافہ کرنے سے گریز کر رہے ہیں جن شعبوں میں نوکریاں کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں وہ سرکاری دفاتر ‘ تعلیم ‘ ہوٹلوں اور صحت کا شعبہ ہے ۔ تعمیرات کے شعبے میں 22000 نوکریاں ختم کی گئیں جبکہ صنعتی شعبے میں 35000 جائیدادوں کی کمی کی گئی ۔

No comments: