International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی

Sunday, August 3, 2008

وزیراعظم سے حج پالیسی کو سعودی حکومت کے احکامات کے عین مطابق بنانے کی اپیل



اسلام آباد ۔ پاکستان حج آرگنائز سرحد اینڈ فاٹا نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے اپیل کی ہے کہ حج آرگنائزر کو مزید وقت ضائع کیے بغیر داخلہ فارم جاری کرنے کے احکامات جاری کرے ۔ کیونکہ حج آرگنائزر نے حاجیوں سے جو ایڈوانس رقم لی ہے وہ سعودی عرب میں رہائشی بلڈنگ اور مکاتب کے انتظامات کے سلسلے میں ادا کی گئی ہیں اور اگر مزید تاخیر کی گئی تو حاجیوں کا ایک بڑا نقصان ہو گا ۔ جبکہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے باعچ حاجیوں کو ریلیف دینے کے لیے پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کی جائے ۔ اتوار کو راولپنڈی اسلام آباد پریس کلب کے کیمپ آفس میںپاکستان حج آرگنائزر کے چیئرمین محمد کامران زیب ‘ چیئرمین اسلام آباد ریجن وحید اقبال بٹ ‘ وائس چیئرمین پیر عاقل شاہ ‘ سید ممتاز شاہ شنواری ‘ زبیر خان شنواری نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اظہار خیال کیا ۔ چیئرمین پاکستان حج آرگنائزر محمد کامران زیب نے کہا کہ 80 ہزار حاجیوں کی ذمہ داری ہمارے اوپر ہیں جو ایک ملک سے دوسرے ملک لے کر جانا ہے یکم نومبر سے حج کی پروازیں شروع ہو جائیں گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ الحمد للہ موجودہ صورتحال میں سعودی وزارت حج اور سعودی شاہی فرمان کے تحت حکومت پاکستان کو فوری طور پرحج انتظامات اور بروقت ہوم ورک مکمل کرنے کی سخت ترین ہدایات کی گئی ہیں جن کی تفصیلات حکومت پاکستان کو خصوصا وزارت مذہبی امور کو بذریعہ کنفرمیشن لیٹر اور سعودی وزارت حج کی ویب سائٹ پر دی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کے ترمیم خطوط کے جواب میں سعودی وزارت حج نے 591 رجسٹرڈ آرگنائزر کی لسٹ جاری کردی اور یہی نہیں ساتھ ہی سخت ترین ہدایات جاری کرتے ہوئے موجودہ گروپ آرگنائزر کو تین سال کے لیے مستقل کردیا اور تفصیلات میں دیدیا کہ کسی قسم کی تبدیلی ناقابل قبول ہو گی اور انہیں تین سال کے لیے بحال رکھنا ہے ۔ یہی اس کا طریقہ کار ہے ۔ انہوں نے کہا مزید یہ کہ سعودی حج کی پالیسی ‘ سعودی احکامات اور تعلیمات کے مطابق جا ری کی جاتی ہے ۔ لہذا یہ 591 آرگنائزر سعودی تعلیمات اورحج پالیسی کے عین مطابق ہیں ان سے کسی قسم کا تجربہ نہیں مانگا گیا کیونکہ سعودی مانیٹرنگ کے مطابق تین گروپ جن کا نام لسٹ میں موجود نہیں ہے ان کی طرف سے خود ہی نکال دیا گیا ہے لہذا اس میں کسی قسم کے شک وشبہ کی گنجائش باقی رہتی ہی نہیں۔ اور ان 591 آرگنائزر کو سعودی وزارت حج نے حالیہ منظور شدہ کے نام سے آئندہ تین سال کے لیے رجسٹر کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں اور یہ تمام دنیا کے لیے ہے ۔ کیونکہ ان گروپس کی کارکردگی سے سعودی حکومت مکمل مطمئن ہے اور نہ ہی کسی گروپ میں تبدیلی یا ردوبدل کو سعودی ایکٹ کے مطابق تسلیم کیا جائے گا جس کی تفصیلات مذکورہ بالا ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہیں ۔ دو سال قبل عمرہ کی شرط کو سعودی حکومت نے پاکستان پر لازمی کیا کہ چالیس سال سے کم عمر کے زائرین عمرہ کے لیے نہیںجا سکتے اس شرط کی پاسداری مین نہ تو حکومت اور نہ کوئی اور اس کو تبدیل کر سکا کیونکہ یہ ایک قانون بن گیا لہذا سعودی حکومت اور خصوصا وزارت حج نے تین سال کے لیے ان گروپ آرگنائزر کا انتخاب کیا ہے ۔ یہی درخواست ہماری وزیراعظم پاکستان سے ہے کہ سعودی قوانین تبدیل نہیں ہوتے اور اس وقت جلد از جلد دخالہ فارم ایشو کیے جائیں کیونکہ کمپنیاںپہلے سے ہی رجسٹر ڈہو چکی ہیں اور سعودی وزارت حج اور حکام بالا ان کی تصدیق کر چکی ہیں حج کے اس طریقہ انتظامات میں داخلہ فارم نادارا سے تصدیق اور آن لائن دیٹا ٹرانسمیشن 20 سے 25 دن لگتے ہیں پھر اس کے ساتھ ملٹی پل ویزا لگنے میں دس سے پندرہ دن لگتے ہیں اس کے بعد سعودی وزارت حج ‘ موسئسہ اور دیگر منسٹریوں سے حجاج کے لیے این او سی ویزہ بار کوڈ لانے میں ایک ماہ سے زائد کا عرصہ درکار ہوتا ہے اور پھر ان بار کوڈ کو حاجیوں کے پاسپورٹ پر لگانے اور ویزہ سٹیمپ کرانے میں بھی ایک ماہ کا عرصہ لگ جاتا ہے ان تمام کاموں کے بعد پاسپورٹ کا حصول ‘ پی آئی اے سے ٹکٹ وغیرہ میں قریبا دس روزدرکار ہوتے ہیں ۔ سعودی وزارت حج نے اگست کے مہینے میں مذہبی امور کو ڈیڈ لائن دی ہے کہ اگست کے مہینے میں اپنا کام مکمل کرلیں جس میں ایچ جی اوز کو سعودی پہنچنا لازمی ہے ان تمام حالات سے وزیراعظم پاکستان کو آگاہ کردیا ہے سپریم کورٹ کو بھی خصوصا درخواست میں یہ مسائل پیش کیے جا رہے ہیں کہ اگر اس سال کا حج کرانا ہے تو برائے کرم داخلہ فارمایشو کرنے کا حکم صادر فرمائیں تاکہ حاجیوں اور حج آرگنائزر کو انصاف ملے ۔ مذہبی امور کی طرف سے جاری کردہ دو ماہ قبل ایک لیٹر تمام ایچ جی اوز کو بھیجا گیا تھا جس کے مطابق تمام گروپ آرگنائزر کو جس پاس جتنا کوٹہ تھا ‘ کے مطابق رہائشی بلڈنگ اور مکاتب کے انتظامات مکمل کرنے کاحکم تھا۔ اب ان تمام تصدیق شدہ ہدایات اور مکمل انتظامی کاموں کے بعد کیا رہ گیا ہے صرف مذہبی امور کا ہوم ورک جو داخلہ فارم سے شروع ہوجائے گا کیونکہ پہلے سے ہی کافی دیر ہو چکی ہے اورایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ ضائع ہوچکا ہے ۔ الجزیرہ ٹی وی بھی سعودی وزارت حج کی طرف سے ایچ جی اوز کی لسٹ شائع ہونے کی تصدیق کر چکی ہے ۔ سعودی وزارت کی طرف سے وزارت خارجہ کو بھی یہ لسٹ بھیج دی گئی ہے تاکہ ان گروپ آرگنائزر کو ہی ملٹی پل ویز لگے ت اکہ یہ گروپ آرگنائزر پرائیویٹ حجاج کرام کے لیے سعودی عرب سے ویزہ کا انتظامات مکمل کرسکیں۔

No comments: