International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی

Sunday, August 3, 2008

رواں ہفتے میں وفاقی کابینہ میں توسیع اوربعض وزراء کے قلمدانوں میں ردو بدل کا امکان

اسلام آباد ۔ وفاقی کابینہ میں رواں ہفتے توسیع متوقع ہے ۔ مختلف سطح پر مشاورت مکمل کرلی گئی ہے ۔ بعض وزراء کے قلمدانوں میں ردو بدل کا امکان ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کی نامزدگیوں سے متعلق معاملات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ تاہم پارلیمانی سیکریٹریز کے عہدے لینے کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن ) کو آمادہ نہیں کیا جا سکا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردو بدل کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ اس ضمن میں اتحادی جماعتوں سے ان کے متوقع وزراء کے قلمدانوں کے بارے میں مشاورت مکمل کرلی گئی ہے ۔ کابینہ میں توسیع کے اس مرحلے پر بیشتر وزراء مملکت ہونگے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے مستعفی وزراء کی جگہ وفاقی وزراء کے بجائے وزراء مملکت لیے جارہے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس سے قبل وفاقی کابینہ میں توسیع ہو گی ۔ بعد ازاں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئر مینوں کے انتخابات کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا ۔ اتحادی جماعتوں کے بعض مرکزی رہنماؤں کو قومی اسمبلی کے اراکین ہیں کو بھی قائمہ کمیٹیوں کے چیئر مین بنایا جارہا ہے

No comments: