کولمبو ۔ سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنسختم ہو گئی ہے جس میں رکن ممالک نے دہشت گردی و انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے آئینی اقدامات ، درپیش سیاسی و سماجی مسائل کے حل ، جرائم کے خاتمے میں رکن ممالک کے ساتھ تعاون اور مواصلاتی رابطوں کو بہتر بنانے کا عزم کیا ہے ۔ سارک کے اختتامی تقریب کے دوران چار معاہدوں سارک ترقیاتی فنڈ ،سارک اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن اور کرمنل کیسسز میں تعاون، سافٹا میں افغانستان کی شمو لیت کا معاہدہ شامل ہے ، پر دستخط کر دئییگئے۔ کانفرنس کے اختتام پر سری لنکا کے وزیر اعظم مہندرا راجے پاکسے نے آلوداعی خطاب کیا جس کے بعد سارک سر براہ کانفرنس کا مشترکہ اعلا میہ جاری کیا گیا اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گر دی اور انتہا پسندی کا مقابلہ کر نے کیلئے تمام ممالک آپس میں تعاون کو فروغ دیں گے اور انتہا پسندی کے خاتمہ کے لئے آئینی اقدامات کئے جا ئیں۔ اعلا میہ میں کہا گیا ہے کہ سارک ممالک سیا سی سماجی اور اقتصادی تعاون اور غر بت کے خاتے کیلئے کام کر یں تاکہ علا قے میں اقتصادی استحکام آسکے سارک ممالک کی پولیس اور قانون نافذ کر نے والے ادارے جرائم اور دہشت گردی کے خاتے کیلئے آپس میں تعاون کریں .جبکہ ترقی یافتہ مالک کا مقابلہ کر نے کیلئے سارک ممالک آپس میں مواصلاتی رابطہ بہتر بنا نے کیلئے ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ کو فروغ دیں۔ اعلا میہ میں سارک ممالک کے درمیان توانائی کے بحران کا مقابلہ کر نے کیلئے سارک ممالک مشترکہ حکمت عملی تیار کریں۔اس سے پہلے وزیر اعظم یو سف رضا گیلانی اور افغان صدر حامد کر زئی کے درمیان ہو نے والی ملا قات کے مشترکہ بیان بھی جا ری کیا گیا جس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں تمام مسائل کو حل کر نے کیلئے مشترکہ حکمت عملی تیار کیا جا ئے گا۔جس کیلئے دو نو ں ممالک کے وزراء خار جہ اعتماد سازی کیلئے فریم ورک تیار کریں گے ۔جبکہ د ونوں ممالک کے درمیان سیا سی فو جی اور انٹیلی جنس کے شعبوں میں تعاون کیا جا ئے گا ۔دوسری طرف سارک کے اختتامی تقریب کے دوران چار معاہدوں پر دستخط کئے گئے جن میں سارکت ترقیاتی فنڈ ،سارک اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن اور کرمنل کیسسز میں تعاون کے معاہدے سمیت سافٹا میں افغانستان کی شمو لیت کے معا ہدے پر بھی دستخطکیے گئے ۔ آئندہ سارک سر براہ کانفرنس کا اجلاس مالدیپ میں منعقد کی جا ئے گا۔ادھر کولمبو میں وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی سے امریکہ کے نائب وزیر خارجہ برائے جوبی ایشیا رچرڈ باؤچر نے ملاقات کی جس میں امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جمہوری حکومت پاکستان میں دہشت گردی سے بہتر طریقے سے نمٹ سکتی ہے سارک ممالک کے 15 ویں سربراہ اجلاس کے موقعے پر وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور امریکی نائب وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں جنوبی ایشیاء اور دنیا کے دیگر خطوں کے درمیان تعاون سمیت دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رچرڈ باؤچر سارک سربراہ کانفرنس میں مبصر کی حیثیت سے شرکت کیلئے کولمبو آئے ہوئے ہیں۔ امریکا کے علاوہ چین، ایران، جنوبی کوریا اور یورپی یونین کو سارک میں مبصر کی حیثیت حاصل ہے۔
International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment