
اسلام Èباد ( قیصر عباس) پاکستان مسلم لےگ کے صدر اور سابق وزےر اعظم چودھری شجاعت حسےن نے Èج پاکستان مسلم لےگ ہائوس مےں ISI کے متعلق صحافےوں کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس اےشو کو زےر بحث لانا بند کر دےنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ برطانےہ کی پارلےمنٹ مےں ان کی خفےہ اےجنسی کے متعلق کوئی تحریک التوا زےربحث نہےں لائی جا سکتی اورنہ ہی اس کو زےر بحث لانے کا سوال پےدا کےا جا سکتا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ ہم اپنے دشمنوں کو تنقےد کا نشانہ بنانے کا موقع فراہم کر رہے ہےں۔ ISI ملکی مفاد میں کام کرنے کیلئے اہم ادارہ ہے اس کو اےشو نہ بناےا جائے۔ پےپلز پارٹی اور نواز لےگ کے بےانات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ےہ کتنی شرمناک بات ہے کہ موجودہ حکومت نے ISIجےسے ادارے پر 1999ءمےں قبضہ کروانے کی کوشش کی اور پاکستان کی تارےخ مےں پہلی بار اپنے منظور نظر رےٹائرڈ فوجی افسر کو Èئی ایس Èئی کا ڈائرےکٹر جنرل بنا دےا گےا لےکن اب ےہ دوسری دفعہISI پر مکمل قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ صدر کے مواخذے کے متعلق اےک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکمران مہنگائی اور دوسرے مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے ایسا کر رہے ہیں۔ انہیں علم ہونا چاہئے کہ صدر کے مواخذے کا بھی Èئےن مےں اےک طرےقہ کار وضع کےا گےا ہے نہ کہ ان لوگوں کی ذاتی پسند ےا نا پسند کی وجہ سے صدر کے مواخذے کا کوئی جواز بناےا جا سکتا ہے ۔
No comments:
Post a Comment