International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی

Monday, August 4, 2008

ملک بھر میں شدید بارش اور سیلاب کے باعث١٧ افراد جاں بحق ، درجنوں مکانات اور کھڑی فصلیں تباہ

اسلام آباد ۔ ملک بھر میں شدید بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں سے 14 افراد صوبہ سرحد میں جاں بحق ہوئے ہیں ۔خیبرایجنسی میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث درجنوں مکانات تباہ ہوگئے ہیں اور متعدد افراد برساتی نالوں میں بہہ گئے ہیں جبکہ کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے ۔ طوفانی بارش اور سیلاب کے بعد سرحد حکومت نے امدادی کارروائیوں کے لیے فوج طلب کر لی ہے ۔ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقے برقمبر خیل میں برساتی نالے میں خاتون اور بچہ بہہ کر ہلاک ہوگئے ۔سیلابی ریلے کی وجہ سے ایک مکان گرنے سے5 افراد جاں بحق اور چار لاپتہ ہوگئے جبکہ مکان میں موجود ایک شخص محفوظ رہا۔ تحصیل جمرود میں تختہ بیگ کے مقام پر خاصہ دار فورس نے برساتی نالے سے5 لاشوں کو نکال کر اے پی اے جمرود کے دفتر میں شناخت کے لئے رکھ دی ہیں۔پاک افغان شاہراہ پر تخت بیگ کے مقام پر پرانا پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا اور سیلابی ریلوں کے باعث مختلف مقامات پر پاک افغان شاہراہ بلاک ہوگئی ہے اور گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے۔صوبہ سرحد کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے بعد سرحد حکومت نے فوج طلب کرلی ہے۔ پنجاب میں دریائے چناب میں خانکی اور قادر آباد ،دریائے راوی میں بلوکی کے اور دریائے سندھ میں گڈو مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ ضلع پشاور کے مختلف علاقوں میں سیلاب سے صورتحال مخدوش ہوگئی ہے ۔پوٹوہار، ریگی، شاہی بالا اور ملحقہ علاقوں میں سیلابی پانی گھروں میں داخل ہو گیاسے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے ہیں ،سیلابی پانی سے کئی مکانات تباہ ہو کئے۔وزیر اعلیٰٰ سرحد امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ ضلعی حکومت سے تعاون کیا جائے گا۔کوہاٹ کے علاقے ادیزئی اور حادیزئی میں بارش کے باعث درجنوں مکانات تباہ، ادیزئی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی ۔بلوچستان میں گوادرشہرمیں گزشتہ روز سے ہونے والی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔بلوچستان میں بھی سیلاب سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔گوادر میں14 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔بارش کے باعث کوسٹل ہائی وے پر24 گھنٹے گزرنے کے باوجود ٹریفک بحال نہیں ہوسکا اور گوادر کا ملک بھر زمینی سے رابطہ منقطع ہے۔ لاہور میں محکمہ موسمیات اور سیلاب کی اطلاع دینے والے مرکز کے مطابق دریائے چناب میں خانکی اور قادر آباد کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔صبح چھ بجے ان مقامات پر پانی کا اخراج ایک لاکھ سے لے کر ایک لاکھ پچاس ہزار کیوسک تھا جبکہ ،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے یہاں پانی کا اخراج96 ہزار کیوسک سے خاصی کم ہے

No comments: