International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی

Tuesday, August 5, 2008

فلپائن ،مسلم اکثریت پسندوں کا معاہدے کو عدالت کی جانب سے کالعدم قرار دئیے جانے کے بعد فوج پر حملہ

منیلا ۔فلپائن کے شمالی حصے میں مسلم عسکریت پسند گروہ نے حکومت کے ساتھ اراضی کے معاہدے کو سپریم کورٹ کی جانب سے کالعدم قرار دئیے جانے کے فیصلے کے خلاف فوراً ہی ایک فوجی چوکی پر حملہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق فلپائن کی مسلم اکثریت تنظیم مورو اسلامک لبریشن فرنٹ نے حکومتی فیصلے کی سپریم کورٹ کی جانب سے کالعدم قرار دئیے جانے کے فوراً بعد فوجیوں کے ایک قافلے پر مارٹر گولوں سے حملہ کر دیا۔ جس سے فوجیوں اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کے آغاز کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے اور تقریباً 300 گھرانے علاقہ چھوڑ کر نقل مکانی کر گئے ۔ فلپائن کی فوج نے اسے 2003 ء سے جاری جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ علاقے میں تعینات فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل جولبو اینڈو کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں نے ان پر کئی درجن مارٹر گولے پھینکے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ مورو اسلامک لبریشن فرنٹ فلپائن کے شمالی حصے میں گزشتہ 30 سالوں سے ایک علیحدہ مسلم ریاست کے لیے مسلح جدوجہد کر رہے ہیں

No comments: