غزہ ۔ حماس اور الفتح کے درمیان جھڑپوں میں 9افراد ہلاک اور 80 زخمی ہو گئے۔ جبکہ اسرائیل نے غزہ سے فرار ہونے والے الفتح کے کارکنوں کے لیے سرحدیں کھول دیں۔ حماس فورسز نے ہفتہ کے روز غزہ کے مضافات میں الفتح کے حامی حلیس قبیلے کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ اس دوران دونوں جانب سے میشن گنوں اور مارٹر توپوں کا استعمال ہوا۔ ان جھڑپوں میں حماس کے 3اور الفتح کے 6 کارکن ہلاک ہوئے ۔ زخمیوں کی تعداد 80 کے لگ بھگ ہے ۔ حماس نے غزہ اور مغربی کنارے کے شمالی علاقاے میں اپنے مخالف کارکنوں کی بڑی تعداد میں گرفتاری کی ہے۔ اسرائیلی ترجمان کے مطابق غزہ میں حماس کی کارروائی کے بعد الفتح کے 180 ارکان فرار ہو کر اسرائیل چلے گئے۔ اسرائیل کے سرحدی محافظوں نے الفتح کے کارکنوں کو روکنے کے بجائے انہیں اسرائیلی ہسپتالوں میں داخل کرادیاگیا حماس کے ترجمان کے گھروں کو نشانہ بنایا لیکن الفتح نے اس کی تردید کی ہے۔
International News Agency in english.urdu news feature,Interviews,editorial,audio,video & Photo Service from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan.Managing editor M.Rafiq,Editor M.Ali. Chief editor Chaudhry Ahsan Premee email: apsislamabad@gmail.com,+92300 5261843 مینجنگ ایڈ یٹر محمد رفیق، ایڈیٹر محمد علی، چیف ایڈیٹرچو دھری احسن پر یمی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment