کراچی ۔ سندھ ہائی کورٹ کے معزول چیف جسٹس صبیح الدین نے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس صبیح الدین نے اپنے استعفیٰ پیش کیے جانے کی تصدیق کی اور کہا کہ معزول ججز کی بحالی میں اتنی تاخیر ہو چکی ہے کہ اب اس سلسلے میں ان کی دلچسپی باقی نہیں رہی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ سندھ ہائی کورٹ کے بعض معزول ججز کی بحالی کے نوٹیفیکیشن سے ان کے استعفیٰ کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم عدلیہ کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اس کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں ۔ہم چاہتے ہیں کہ انصاف سے محروم اس قوم کو صحیح انصاف ملے انہوں نے اپنے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عدلیہ کی آزادی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے
No comments:
Post a Comment