Thursday, August 7, 2008

صدر پرویز مشرف نے معزول ججز کی بحالی کے نوٹیفیکیشن پر دستخط کر دیئے

اسلام آباد۔ صدر پر ویز مشرف نے سندھ ہائیکورٹ کے معزول ججز کی بحالی کے نوٹیفیکیشن پر دستخط کردیئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق معزول ججز میں سندھ ہائی کورٹ کے 5 مستقل اور تین ایڈیشنل ججز شامل ہیں جن کی بحالی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بحالی کی سمری کو بعد میں اٹارنی جنرل آفس بھیجا جائے گا ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے بعض معزول ججز کی بحالی پر غور اور اس کی سمری صدر کو بھجوائے جانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں

No comments:

Post a Comment