Wednesday, August 6, 2008

پاکستان مسلم لیگ (ق) کا حکمران اتحاد کی جانب سے ججز کی بحالی کی حمایت کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ اپوزیشن کی بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق) نے حکمران اتحاد کی جانب سے ججز کی بحالی کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے اکیس اگست کو پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ سے باضابطہ منظوری لی جائے گی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب سینٹ اجلاس کے بعد مسلم لیگ (ق) کی آئینی کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے سربراہ سینیٹر ایس ایم ظفر کی صدارت میں منعقد ہوا ججزکی بحالی کے حوالے سے حکمران اتحاد کی ممکنہ حکمت عملی سے متعلق امور کے بارے میں مشاورت کی گئی آئینی کمیٹی نے ججز کو بحال کئے جانے کی حمایت کا فیصلہ کیاہے جس کی باضابطہ منظوری اکیس اگست کو مسلم لیگ (ق) کے اجلاس میں منظوری لی جائے گی

No comments:

Post a Comment