Sunday, August 3, 2008

اتحادی فوج اور طالبان میں جھڑپیں ،٥ اتحادی فوجی ہلاک

کابل ۔ افغانستان میں 5 نیٹو فوجی ہلاک ہو گئے۔ نیٹو کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ پانچوں نیٹو فوجی ایک بم دھماکے میں ہلاک ہوئے۔ یہ نیٹو فوجی پاکستانی سرحد کے قریب مشرقی علاقے میں مارے گئے۔ تاہم فوری طور پر فوجیوں کی قومیت معلوم نہیں ہو سکی۔ دوسری جانب دو فرانسیسی امدادی کارکنون کو ان کے اغواء کاروں نے رہا کر دیا ہے۔ یہ رہائی مذاکرات کے بعد عمل میں آئی ۔

No comments:

Post a Comment